7 اکتوبر، 2018، 1:31 PM

امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت ایرانی خام تیل خریدے گا

امریکی پابندیوں کے باوجود بھارت ایرانی خام تیل خریدے گا

بھارت امریکی پابندیوں کے باوجود نومبر میں ایران سے نو ملین بیرل تیل خریدے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت امریکی پابندیوں کے باوجود نومبر میں ایران سے نو ملین بیرل تیل خریدے گا۔ بھارت کے 2 حکومتی ذرائع نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ 4 نومبر سے ایرانی تیل کی خرید پر لگنے والی امریکی پابندی کے باوجود بھارت اسلامی جمہوریہ سے خام تیل کی خرید کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی آئل کارپوریشن نومبر میں 6 ملین بیرل خام تیل منگلور ریفائنری کو روانہ کرے گی جب کہ 3 ملین بیرل تیل پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ کو فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی انتظامیہ بعض ممالک کو استثنی دینے پر غور بھی کر رہی ہے۔

News ID 1884589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha